the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
اسرائیلی میڈیا نے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کو شہید کرنے کی ایک خطرناک سازش کا پتہ چلایا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آبادکار ساحل سمندر سے"ہیکل سلیمانی" کے لیے پتھر جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہیکل کا سنگ بنیاد رکھتے وقت بھیڑ بکریوں کی قربانی کے لیے بڑی تعداد میں بکریاں اور بھیڑیں بھی اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

ٹی وی رپورٹ میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جاری کردہ نئے نقشے بھیی دکھائے گئے ہیں۔ کئی شکلوں پر مشتمل ان نقشوں میں مسجد اقصیٰ کا کوئی وجود نہیں لیکن اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کو دکھایا گیا ہے۔ ان نقشوں کو جاری کرنےکا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہودی اپنے طورپر مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں متعدد یہودی آباد کاروں کو ساحل سمندر پر پتھر جمع کرتے دکھایا گیا ہے۔ جو سمندری پانی سے ان پتھروں کو دھو کر ایک جگہ جمع کر رہے ہیں۔ اس کے علاہ یہودی آباد کار بھیڑ بکریاں بھی جمع کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد ہی مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ تیسرے ہیکل



سلیمانی کی تعمیر کر سکیں گے۔

اسی رپورٹ میں ایک فوجی کرنل کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے یہودیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

درایں اثناء فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹراسماعیل رضوان نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی ناپاک سازش اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہو گی۔

فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کو شہید کیے جانے سے متعلق اسرائیلی ٹی وی پر نشر رپورٹ نہایت خطرناک ہے۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے ہیکل سلیمانی کے لیے ساحل سے پتھر جمع کرنا اور قربانی کے لیے بھیڑ بکریوں کی تیاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اسرائیلی کسی پاناک اور گھناؤنی سازش کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کی سازشیں پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئی ہیں بلکہ یہ ماضی میں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔عتصیون یہودی فرقے ہی کے ایک انتہا پسند مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے اڑانے  کی ناپاک سازش تیار کی تھی لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام رہا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.